عمران ، قادری توہین عدالت کیس،جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

عمران ، قادری توہین عدالت کیس،جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی، لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کے سربراہ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 سال کا عرصہ گزر گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے 13 اگست 2014 ء کوعمران خان اور طاہر القادری کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھااور انہیں دھرنا دینے سے روکا تھا۔اس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی،جس کی سماعت کے لئے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ،بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس عاطر محمود شامل تھے،یہ درخواست تاحال زیرالتواء ہے ،متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے
کہ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی جائے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس پر وزیر اعظم نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔
عمران ،قادری؍توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -