بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ کارروائی کائٹ فلاننگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی ہے، جس میں بسنت پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے پر پابندی لگا رکھی ہے ،جس کی وجہ سے پتنگ سازی سے متعلق ہر قسم کاروبار بند ہے اوراس کاروبار سے وابستہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے پاس کوئی متبادل روزگار بھی نہیں ہے ،بسنت پر عائدپابندی کو کالعدم کرتے ہوئے بسنت منانے کی اجازت دی جائے۔
بسنت

مزید :

صفحہ آخر -