پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سربراہ کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء طلب

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سربراہ کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے دائر ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل مسعود کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو درخواست گزار ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کے تقرر میں بے ضابطگیاں کی گئیں،ڈاکٹر فیصل مسعود نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے تقرر کے لئے اتھارٹی کے سربراہ کاعہدہ وقائم کیا، درخواست میں ڈاکٹر فیصل مسعود کے تقرر کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست پر آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر