درخواست گزار سعد سلیم ایڈووکیٹ پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد

درخواست گزار سعد سلیم ایڈووکیٹ پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ارکان قومی اسمبلی کے لئے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کی آگاہی کے لئے دائردرخواست مسترد کر تے ہوئے درخواست گزار سعد سلیم ایڈووکیٹ پر30 ہزار روپے ہرجانہ عائد کردیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ ایک ناقابل سماعت معاملے پر درخواست دائر کرکے عدالت کا وقت ضائع کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کے لئے اسلامی اور ملکی تاریخ سے آگاہی ضروری ہے، ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت اسلامی قوانین اور پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہے ، ملک کی نمائندگی کرنے والے ارکان کو ملکی معلومات ہونی چاہیے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ارکان قومی اسمبلی کے لئے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کا نصاب مقرر کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت پر ہی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرتے ہوئے بے جا مقدمہ بازی پر درخواست گزار وکیل کو 30 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر