لاء افسروں کے تقررپر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے2ہفتوں میں جواب طلب

لاء افسروں کے تقررپر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے2ہفتوں میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں مبینہ طور پرسیاسی بنیادوں پر لاء افسروں کے تقرر کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اس بابت مقامی وکیل شعیب سلیم چودھری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار وکیل کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تقرر سیاسی بنیادوں پر کیا جاتا ہے ،اس طرح نہ صرف حق دار محروم رہ جاتا ہے بلکہ میرٹ بھی نظر انداز ہوتا ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت حکومت کو اپنی پسند کے لا ء افسر مقرر کرنے کا اختیار ہے۔
لاء افسر تقرر

مزید :

صفحہ آخر -