اوورسیریز پاکستانیز ووٹر لسٹوں کا معاملہ،خواجہ سعد رفیق کی درخواست نمٹا دی گئی

اوورسیریز پاکستانیز ووٹر لسٹوں کا معاملہ،خواجہ سعد رفیق کی درخواست نمٹا دی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اوورسیریز پاکستانیوں کی ووٹر لسٹوں کے حصول کے لئے دائر درخواست نمٹا تے ہوئے معاملہ الیکشن کمشن کو بھیج دیا ہے ،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔خواجہ سعد رفیق کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمشن اوورسیز پاکستانیوں کی مرتب شدہ لسٹ فراہم نہیں کر رہا، الیکشن کمشن کو متعدد درخواستیں دی گئیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی ،وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے بذریعہ پریس ریلیز اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بتایا ، وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمشن نے آرٹیکل 84 (اے ) کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی بطورووٹرز کی رجسٹریشن کی، اس بابت اعتراضات بھی نہیں سنے گئے ،جن لوگوں کو بطوراوور سیز پاکستانی رجسٹرڈ کیا گیا ہے وہ پہلے ہی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ہیں ۔وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمشن کو اور سیریز وٹرز کی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اوور سیز لسٹیں

مزید : صفحہ آخر