سینئر وائس چیئرمین ہوپ پاکستان کیلئے الیکشن ، ندیم اقبال نے اکثریت سے جیت لیا
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) سینئروائس چیئرمین ہوپ پاکستان کامقابلہ حاجی مقبول گروپ کے ندیم اقبال نے 30ووٹوں میں سے 20 ووٹ لے کرجیت لیا، حاجی شاہد رفیق کے حمایتی 10 ایگزیٹوممبران ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ چیئرمین ہوپ پنجاب راناشاہدنذیرنے پولنگ شرو ع ہونے سے 3گھنٹے پہلے اپنے دیگر5ممبران کے دستخطوں کیساتھ مرکزی چیئرمین اور زونل چیئرمین کے نام سرکلرجاری کیاتھاکہ پولنگ روک دی جائے کیونکہ صوبہ پنجاب میں ہم ایک ووٹ کے مقابلے میں 6ووٹوں کیساتھ اکثریت سے ہیں دیگرزون بے جا مداخلت کررہے ہیں ،حاجی شاہد رفیق گروپ کی درخواست پرفارغ ہونیوالے چیئرمین مرزا خان سمیت کراچی سے 3اور لاہورسے 6ممبران نے ووٹ کا سٹ نہیں کیے ،اسلام آباد ،کے پی کے فاٹا،بلوچستان کے تمام جبکہ کراچی سے 5 اور لاہورسے ایک ممبرنے ووٹ ڈالا،اس طرح ملک بھر کے کل 30ووٹوں میں سے 20 کاسٹ ہوئے 20ووٹ ہی خدمت گروپ کے واحدجیتنے والے ایگزیٹوممبرندیم اقبال نے حاصل کیے اسلام آباد میں ہوپ کے مرکزی دفتر میں پرامن پولنگ ہوئی۔
ندیم اقبال جیت