بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ملیحہ لودھی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی) اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ بھارت ہمیشہ تنازعات کے خاتمے کیلئے بات چیت کے عمل سے کترایا‘سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے‘ مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے‘مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے عالمی برادری ٹھوس اوربامعنی اقدامات کرے۔بدھ کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کشمیرسمیت تمام تنازعات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ تنازعات کے خاتمے کیلئے بات چیت کے عمل سے کترایا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہائی کمشنررپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کوحل کرنا ضروری ہے جبکہ طویل غیرحل شدہ تنازعات، لاقانونیت جیسے عوامل کا خاتمہ کیا جائے۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی سرزمین کودہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔
ملیحہ لودھی

مزید :

صفحہ آخر -