عمران خان بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتقا می کاروا ئیوں پر اتر آ ئے ، را نا ثناء للہ

عمران خان بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتقا می کاروا ئیوں پر اتر آ ئے ، را نا ثناء ...

فیصل آباد (آئی این پی) سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت بے بنیاد مقدمات بنا کر سیا سی انتقام کا نشا نہ بنا رہی ہے مسلم لیگ ن کے سربراہ کو دھو کہ دیکر حراست میں لیا گیا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ نیب ضمنی انتخاب کے بعد شہبازشریف کو رہا کر دے گی گرفتاریاں جیلیں سیا سی ہراسمنٹ ہمیں وفاداریاں بد لنے پر مجبور نہیں کر سکتی پہلے بھی آمریت کا مقا بلہ کیا اب بھی کر یں گے گز شتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی40دنوں میں ہی بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتقا می کاروا ئیوں پر اتر آ ئے ہیں عمران نیازی کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو صا ف پا نی کیس مین طلب کیا اور آشیا نہ ہا ؤ سنگ سکیم میں بغیر ثبوت کے گرفتار کر لیا یہ سیا سی ہراسمنٹ ہے پہلے بھی ایک آمر نے 10 سال تک شریف فیملی کے خلاف چھان بیں کی مگر اسے کچھ نہیں ملااسی طرح عمران نیازی کو بھی سوا ئے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ شریف فیملی موجودہ نا نہاد حکو مت سے کسی قسم کا این آر او نہیں ما نگے گی بلکہ ان کے ظلم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ئے گی ن لیگ ہتھکڑیوں کو اپنا زیور سمجھتی ہے ا نہوں نے کہا کہ جس طرح میاں نواز شریف سرخروح ہو کر جیل سے رہا ہو ئے اسی طرح میاں شہباز شریف بہت جلد اپنے ورکرز کے درمیان ہو نگے ۔

را نا ثناء للہ

مزید : صفحہ آخر