غریبوں اور کمزوروں کو قانونی امداد فراہم کریں گے، وزیر قانون

غریبوں اور کمزوروں کو قانونی امداد فراہم کریں گے، وزیر قانون

  



اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے غریب، مزدوراور کمزور افراد کو قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت منعقدہ بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر کہا کہ غریبوں، مزدوروں اورکمزوروں کی قانونی امداد کے لیے مناسب ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر قانون نے زور دے کر کہا کہ ریڈ ٹیپ کو ختم کرنے اور مستحقین کی قانونی امداد کے لیے قابل عمل طریقہ کار کی بھی ضرورت ہے۔ شرکائے اجلاس نے قانونی امداد کی فراہمی کے لیے وکلا کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا

قانونی امداد

مزید : صفحہ آخر