وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے بعد انڈیکس 328 پوائنٹس گرگیا ،نیئر بخاری
اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے ڈالر مہنگا ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہ ہونے کے نتیجے میں ڈالرمہنگاہوگیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے بعداسٹاک مارکیٹ میں238ارب روپے ڈوب گئے ،وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے بعد انڈیکس 328 پوائنٹس گرگیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرنے کے بعداقتصادی بدحالی مزیدبڑھ جائیگی جبکہ سرمائے کاروں کا تیزی سے انخلاحکومت پرمکمل عدم اعتماد کی نشانی کرتا ہے ۔بیرون ممالک سے رقم لانے کی بجائے اپنے ملک کاسرمایہ باہرمنتقل ہورہاہے۔
نیئر بخاری