حکومت میڈیا کیخلا ف آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ،نفیسہ شاہ

حکومت میڈیا کیخلا ف آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ،نفیسہ شاہ

اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے میڈیا تنظیموں کے سنسنر شپ کے حوالے سے ملک بھر احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور جھوٹ پر جھوٹ کو چھپانے کے لیے میڈیا کے خلاف آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،آزادی صحافت کو یقینی بنانے اور سنسر شپ کے خلاف جدوجہد میں پیپلزپارٹی میڈیا تنظیموں کے شانہ بشانہ ہے۔منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔میڈیا تنظیموں کا احتجاج بلا جواز نہیں ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صحافت کا گلاگھونٹا جا رہا ہے اورمیڈیا ورکرز کے چولہے ٹھنڈے کئے جا رہے ۔نئے پاکستان کی حکومتی نااہلی کی وجہ سے میڈیا بحران کا شکار ہوا ۔آزاد صحافت جمہوریت کا آئینہ ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت اپنا چہرہ آزاد میڈیا میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر