وزیر اعظم آج ’’میرا گھر‘‘ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کرینگے

وزیر اعظم آج ’’میرا گھر‘‘ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کرینگے

  



لاہور (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج (بدھ)کو ’’میرا گھر‘‘ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پروجیکٹ بیک وقت پنجاب ،خیبر پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شروع کیا جائے گا ۔جس میں صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے ایک ایک ضلع کا انتخاب کیا جائے گا۔پائلٹ پروجیکٹ کیلئے ’’میرا گھر‘‘ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اور اس حوالے سے رجسٹریشن فارم بھی جاری کیا جائے گا۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ آخر