چیف جسٹس کا قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نا ہونے پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نا ہونے پر ازخود نوٹس

  



اسلام آبا د (مانیٹر نگ ڈیسک)چیف جسٹس کی جانب سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے باوجود قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نہ ہونے کا از خود نوٹس لیا گیا۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر