سابقہ حکومتوں کے ظالمانہ معاشی حالات نے آئی ایم ایف جانے پر مجبور کیا ، معاون خصوصی وزیراعظم

سابقہ حکومتوں کے ظالمانہ معاشی حالات نے آئی ایم ایف جانے پر مجبور کیا ، ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے سابقہ حکومتوں کے ظالمانہ معاشی حالات نے آئی ایم ایف جانے پر مجبور کردیاہے،پیپلز پارٹی بالخصوص (ن) لیگ نے ملکی معیشت کو روند ڈالا، حکومت کا آئی ایم ایف جانے کا مشکل فیصلہ ضررو ری ہوگیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا مزیدکہنا تھا معاشی بدحالی کے بوجھ سے بچنے کیلئے اقدامات ضروری ہوگئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر