ماہ رواں کیلئے ایل این جی کی قیمت فروخت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ماہ رواں کیلئے ایل این جی کی قیمت فروخت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  



اسلام آباد ( آئی این پی ) حکومت نے ایل این جی کی قیمت فروخت میں اضافہ کر دیا، سوئی ناردرن کیلئے رواں ماہ ایل این جی 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، اوگرا نے رواں ماہ ایل این جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ منگل کو حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ،ایس این جی پی ایل کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 1253ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، ایس ایس جی سی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 1292 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ،درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگااس سے قبل ایس این جی پی ایل کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 1220 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 1256 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی ۔ اوگرا نے رواں ماہ ایل این جی قیمتو ں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن جاری

مزید : صفحہ آخر