صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد ( آن لائن )صفرالمظفر 1440ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میلوڈی میں منعقد ہوگا۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

صفر کا چاند

مزید : صفحہ آخر