وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذ ہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذ ہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دماغ جسم کا اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے اور ورزش اور تفریحی سرگرمیاں دماغ و ذہن کو صحت مند رکھتی ہیں جبکہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول اور فطرت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار نا ذ ہنی امراض کے خدشات کو کم کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے مثبت اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عزم کرنا ہے کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے وبحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر