پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے اخلاقیات پر مبنی خصوصی لیکچر

پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے اخلاقیات پر مبنی خصوصی لیکچر

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے اخلاقیات پر مبنی خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر کے علاوہ حافظ ذوہیب طیب سمیت تمام ڈویژنز سے ایس ایچ اوز، اَپر سبارڈینیٹس، اینٹی رائٹ فورس، تھانوں اور پولیس لائنز کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معروف سپیکر سید قاسم علی شاہ نے پولیس اہلکاروں کو اخلاقیات پر خصوصی لیکچر دیا۔ سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ بطور پولیس آفیسر ہم پر لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آنا لازم ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ ادارے اہلکاروں کی محکمانہ اور اخلاقی تربیت پر بجٹ خرچ کرتے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے اخلاقیات پر مبنی خصوصی لیکچر کا اہتمام خوش آئند ہے۔آئندہ بھی ایسے لیکچرز کا اہتمام کریں گے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے خصوصی لیکچر میں آنے پر سید قاسم علی شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید : علاقائی