داتا دربار کے علاقے میں ہوٹل سے 51سالہ شخص کی لاش برآمد

داتا دربار کے علاقے میں ہوٹل سے 51سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور(کر ائم رپورٹر ) داتا دربار کے علاقے میں ہوٹل سے 51سالہ شخص کی لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کے علاقے میں واقع انس ہوٹل میں رہائش پذیر 51سالہ ذوالفقار علی پرسرار طور پر کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی پولیس کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی ذوالفقار علی علاج کے سلسلے میں لاہور آیا ہوا تھا اور ہوٹل میں مقیم تھا گزشتہ روز ذوالفقار علی کو دل کا دورہ پڑاجس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی اس کے و رثا کو اطلاع کر دی گئی ہے ان کے آنے پر قانونی کارروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔

مزید : علاقائی