ریلوے پولیس کی گوجرانوالہ میں کارروائی،26 مرلے کمرشل اراضی واگزار

ریلوے پولیس کی گوجرانوالہ میں کارروائی،26 مرلے کمرشل اراضی واگزار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس نے عملہ ریلوے کے ساتھ مل کرپرانا ریلوے اسٹیشن گوجرانوا لہ کے قریب پھاٹک گوندلوالہ کے مقام پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا اور 26 مرلے کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 5 کروڑ 20 لاکھ روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروائی ۔ محکمہ ریلوے سے یہ اراضی مقامی ڈاکٹر عادل نے لیز پر لے کر ڈسپنسری بنا رکھی تھی۔ لیز کی مقررہ مدت ختم ہو جانے کے باوجود ڈاکٹر عادل متعلقہ جگہ کو خالی نہیں کر رہا تھا ۔ جس پر ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق کی سربراہی میں ریلوے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ریلوے کے عملہ کے ساتھ مل کر مذکورہ جگہ کو خالی کروایا۔

مزید : علاقائی