24گھنٹوں میں872 ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق

24گھنٹوں میں872 ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں872 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 589افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔378معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعدادتقریبا 86 فیصدحادثات موٹر سائیکلز کی وجہ سے ہوئے۔

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کا لز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں414ڈرائیوز،22کم عمرڈرائیورز421مسافراور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت221متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 75حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد73حادثات میں86متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی