سرگودھا یونیورسٹی غیر قانونی کیمپس کیس ، 6ملزموں کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

سرگودھا یونیورسٹی غیر قانونی کیمپس کیس ، 6ملزموں کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

  



 لاہور(نامہ نگار)ااحتساب عدالت میں نیب نے سرگودھا یونیورسٹی کے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کیمپس کھولنے اورطالب علموں سے لاکھوں کی فیسیں لے کر ان کو ڈگریاں نہ دینے کے کیس میں ملوث لاہور کیمپس کے سابق وائس چانسلرمحمد اکرم، سابق رجسٹرار راؤ جمیل، چیف ایگزیکٹو میاں جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن چودھری چودھری اور ممبر وارث اور نعیم کو ریمانڈ کیلئے پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان نے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں سرگودھا یونیوسٹی کے کیمپس قاٰئم کررکھے تھے جہاں پر طالب علموں سے 4، 4سال کی فیسیں جو کروڑوں روپے میں بنتی تھیں وصول کی بعد ان کے نام سرگودھا یونیورسٹی کو نہ بھجوائے جس کی وجہ سے کافی تعداد میں طالب علموں کو ڈگریاں نہ مل سکیں، طالب علموں کے احتجاج پر چیف جسٹس پاکستان نے از خود نوٹس لے کرنیب کو کارروائی کا حکم دیا تھاجس پر نیب نے 6ملزموں کو پکڑ کرعدالت میں پیش کیا،عدالت سے ملزموں کی 15روز ہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے ملزموں کا 10روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزید : علاقائی