بد اخلاقی کیس،مجرم کو6سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ

بد اخلاقی کیس،مجرم کو6سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج خواتین تشدد کورٹ کے جج رحمت علی نے 8سالہ بچی کو اغوا ء کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنانے پر ٹانگوں سے معذور مجرم مظفر حسین کو6سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔ سپیشل جج خواتین تشدد کورٹ کے جج رحمت علی کی عدالت میں تھانہ باٹا پور پولیس نے 8سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے اور اسے زخمی کرنے کے کیس میں ملوث معذور شخص مظفرحسین کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا،مجرم پر الزام تھا کہ اس نے معذور ہونے کے باوجود بچی کو ورغلا کر اس سے معذوری کی حالت میں بداخلاقی کی کوشش کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ ، گزشتہ روز فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیاہے، عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ اگر مجرم رقم ادا نہ کرے تو اسے مزید ایک ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی