عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا،لاتوں ،مکوں کا استعمال

عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا،لاتوں ،مکوں کا استعمال

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے کی عدالت کے باہر پیشی کے موقع پر ملزموں اور مدعی فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا،فریقین نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا ، عدالت میں تھانہ ہنجروال کا ایک قتل کا کیس زیر سماعت ہے جس میں دو ملزمان اویس اور بشیر بٹ نے اپنی ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر کیس کا مدعی شکیل بھی موقع پر پہنچ گیا جس پر عدالت کے باہر فریقین جمع ہوگئے اور اچانک ان میں کسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا،دونوں اطراف سے مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا،شور سن کرفوری سیشن کورٹ کی سکیورٹی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے فریقین کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کے لئے تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی