سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،مشتاق سکھیرا سمیت 116پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،مشتاق سکھیرا سمیت 116پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا سمیت 116 پولیس افسراور اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی، فاضل جج نے آج اس سلسلے میں گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں پرائیویٹ استغاثے میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے علاوہ ایک 115 پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت میں مشتاق سکھیرا نے اپنے اوپر لگائے الزامات سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو آج طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی