آٹو جنین پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک کیخلاف 51ہزار روپے کی ڈگری جاری
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گاڑی کا انجن خراب دینے اور اسے واپس نہ کرنے پر آٹو جنین پرائیویٹ لمیٹڈ محمد علی جوہرٹاؤن کے مالک کے خلاف 51ہزار 350روپے کی ڈگری جاری کردی ہے۔ عدالت نے دکاندار کو 3نومبر کو رقم ادا کرنے کے لئے طلب کرلیاہے،صارف عدالت میں پرانی انارکلی کے رہائشی میاں طارق نے ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا۔
کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی گاڑی کا انجن خراب ہونے پر نیا انجن خریدا،انجن کو جب گاڑی میں لگوایا تو وہ خراب نکلا ،جس پر فوری کمپنی کے مالک سے رابط کیا اس کو انجن تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات نہ سنی،خراب انجن لینے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے، عدالت سے استدعا کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ،عدالت نے دعویٰ پر سماعت کی اور فریقین کو سننے کے بعد آٹو جنین پرائیویٹ لمیٹڈ جوہرٹاؤن کے خلاف مذکورہ بالا رقم کی ڈگری جاری کردی ہے ،فاضل جج نے ڈگری کے ساتھ ہی کمپنی کے مالک کو رقم کی ادائیگی کے لئے 3نومبر کو طلب بھی کرلیاہے۔