بیجنگ, اسلام آباد اقتصادی کو ریڈو کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں ، پاکستان پر قرضوں کے بوجھ کی وجہ سی پیک منصوبے نہیں ، چین

بیجنگ, اسلام آباد اقتصادی کو ریڈو کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں ، پاکستان پر ...

بیجنگ(مانیڑنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )چین نے واضح کیا ہے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے نہیں ،چین ایسی تمام بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کو مستردکرتا ہے ،پاکستان کی نئی حکومت سی پیک معاملے پر پوری طرح چین کیساتھ کھڑی ہے، آئی ایم ایف کا بھی یہ موقف تھا سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی ترقی کرے گا، سی پیک پاکستان سمیت علاقائی ترقی کا ضامن ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزار ت خار جہ لو کھانگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا سی پیک کے حوالے سے بعض میڈیا گروپس بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف ہیں جو سرا سر بے بنیاد ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی کوریڈورر پر ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان خود اس منصوبے کے بڑے حا می ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر آئی ایم ورکنگ گروپ نے بھی واضح کیا تھا اس منصوبہ کی بدولت پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں انقلاب آئے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا تھا پاکستان کے قرضوں کو اس منصوبے نہ جوڑا جائے، اس منصوبہ کی بدولت علاقائی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک منصوبہ علاقائی و قومی مفادات کے عین مطابق ہے۔لوکھانگ نے کہا یہ منصوبہ اشتراکیت کے اصلوں پر پورا اترتا ہے،اس منصوبے کے ہر پہلو اور ماتحت منصوبوں پر پاکستانی حکومت سے مشاورت کی جاتی ہے اور اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

چین

مزید : صفحہ اول