ہنڈی ،حوالہ کا کا روبا رکرنیوالوں کیخلاف کر یک ڈاؤن کا فیصلہ

ہنڈی ،حوالہ کا کا روبا رکرنیوالوں کیخلاف کر یک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(رپورٹ : یونس باٹھ)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر بالخصوص لا ہور میں غیر قانونی ہنڈی اور حوالہ کا کا روبا ر کر نے والوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا کہ حکومت نے بڑے کرنسی ڈیلروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ڈالر گھروں میں چھپا لئے ہیں وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان ہو نے والے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کی سمگلنگ کے معاملہ پر کسی کو رعایت نہیں دی جا ئے گی ۔ایف آئی اے کے زرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کو ملک کی قسمت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی، زرائع نے کہا کہ ان عناصر کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ روپے کی قدر میں کمی سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچتا ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، چیئرمین ایف بی آر، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر سینئر متعلقہ حکام سونے اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ایف آئی اے، آئی بی، کسٹم انٹیلی جنس اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو تمام ہوائی اڈوں اور انٹری پوائنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کرنسی کی سمگلنگ پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کی عملداری کو ہر ممکن طریقہ سے قائم رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ایک وفد نے متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا جن کے نتیجہ میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے حکومت کو اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ایسوسی ایشنز کے کسی بھی ممبر کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

کریک ڈاؤن

مزید : صفحہ اول