بنگلہ دیشی سفیر کو پاکستان بدرکرنے کا فیصلہ ، اعلان چند روز میں متوقع

بنگلہ دیشی سفیر کو پاکستان بدرکرنے کا فیصلہ ، اعلان چند روز میں متوقع

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تسلیم نہ کرنے کے جواب میں پاکستان نے بنگلہ دیشی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں جاری تعطل کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا ہے اور بنگلہ دیشی سفیر طا رق احسان کو پاکستان سے نکالنے کی سفارش بھی کی ہے ۔ بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سید کاغذات تاہم ابھی تک منظور نہیں کئے ہیں تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر موقف سامنے آیا نہیں ہے ۔

بنگلہ دیشی سفیر

مزید : صفحہ اول