کامیاب ہوکر حلقے کی تقدید بدل دیں گے آسمان سے تارے توڑ کر لائیں گے

کامیاب ہوکر حلقے کی تقدید بدل دیں گے آسمان سے تارے توڑ کر لائیں گے

لاہور( شہزاد ملک )صوبائی دارالحکومت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی خاطر دعوں اور وعدوں کی بھرمار کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ کامیاب ہو کر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے ‘آسمان سے تارے توڑ کر لائیں گے اور اپنے ووٹرز کے قدموں میں ڈال دیں گے۔روز نامہ پاکستان کے خصوصی سلسلے انتخابی امیدوار آمنے سامنے میں اظہار خیال کرنے والوں میں این اے 124سے (ن) لیگ کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان ‘ تحریک لبیک پاکستان کے سلمان سہگل ‘این اے 131سے مسلم لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر خان شامل ہیں ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم گواہ ہے کہ مسلم لیگ کے تا حیات قائد میاں نواز شریف نے صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے اور جس حلقے سے مجھے ضمنی الیکشن کے لئے میاں نواز شریف نے منتخب کیا ہے یہ حلقہ تو ان کا گھر ہے اور اس حلقہ کے عوام نے ہمیشہ ہی (ن) لیگ کے ساتھ والہانہ محبت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضمنی الیکشن ہو یا پھر عام الیکشن یہاں سے مسلم لیگ ہی ہزاروں ووٹوں سے کامیاب ہوئی ہے حالیہ عام الیکشن میں بھی یہاں سے حمزہ شہباز نے ساٹھ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی میں اس حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دوں گا ۔پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے (ن) لیگ کے گڑھ میں ڈینٹ ڈال دئیے ہیں اور حالیہ عام الیکشن میں پی ٹی آئی نے (ن) لیگ سے لاہور کے مختلف حلقوں سے نشستیں جیتی ہیں اور وہ بھی ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے مجھے اس حلقہ کا مقامی رہائشی ہونے کا اعزاز ہے جبکہ (ن) لیگ نے مری سے ہارنے والے شخص کو یہاں سے ٹکٹ دیا ہے جو شخص بطور وزیراعظم اپنے آبائی حلقہ مری کے عوام کے دل نہ جیت سکا وہ یہاں کی عوام کی کیا خدمت کرے گا مجھے اپنے حلقہ کی عوام کی خاطر اگر آسمان سے تارے توڑ کر بھی لانے پڑے تو لیکر آؤں گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے مقابلے میں پی ٹی آئی نے ایک لوٹے کومیدان میں اتارا ہے کیا یہ ہے پی ٹی آئی کی تبدیلی جو کسی سیاسی جماعت کا سگا نہ بن سکا وہ یہاں کی عوام کی کیا نمائندگی کرے گا حلقہ کی عوام نے پہلے بھی مجھے ووٹ دئیے تھے یہ الگ بات ہے کہ بعد میں مجھے ہروادیا گیا لیکن اب میری جیت یقینی ہے ۔پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ یہ نشست وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ ہے اور یہاں کی عوام کی عمران خان سے محبت کا کوئی جواز ہی نہیں ہے جو شخص اندرون شہر کے ایک چھوٹے سے گھر سے اٹھ کر خود تو کھربوں پتی بن گیا لیکن اس نے حلقے کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا وہ اب بھی شکست کھائے گا یہاں سے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہو گی ۔صوبائی حلقہ کے امیدوار سیف الموک کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں جس حلقہ سے الیکشن لڑرہا ہوں یہاں سے میاں شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے اس لئے میری جیت یقینی ہے ۔ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار منشاء سندھو کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن کی ہے اس لئے اب کوئی بھی (ن) لیگ کوووٹ نہیں دے گا میرے مقابلے میں انہوں نے جس کو ٹکٹ دیا ہے اس کا اس حلقے سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔

دعووں کی بھرمار

مزید : صفحہ اول