ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ماہرین

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) اقتصادیات کے ماہرین نے ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کو مہنگائی کا جن قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے روپے کی قیمت میں بے قدری سے خسارہ کو کم نہیں کر سکتے اس سے مہنگائی اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جا ئے گا آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کی گئی تو پاکستان کے قریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کرنے کی سکت نہیں رکھ سکیں گے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت کو بنک قرض دینے سے انکاری ہیں جو کہ حکومت پر عدم اعتماد ہے جب حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کی تو خزانہ خالی نہیں تھا حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کر کے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ رہی ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کو تسلیم کیا ہے اور آئی ایم ایف کی شرط پر ہی روپے کی قیمت کی بے قدری کر دی ہے اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے یہ حکومت کی نا اہلی ہے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس قسم کی معاشی پالیسی بنائی ہے اس سے ملک کی معیشت مزید گرے گی ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کو ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے جو کہ ابھی تک حکومت نہیں کر سکی اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے پی پی ایم اے کے چیئرمین حامد رضا نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاکستان عوام کے لئے خطرناک ہو گا ہر چیز کی قیمت بڑھے گی فارما انڈسٹری پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے ادویات کا خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے دوائی مریض کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -