دو امریکی ماہرین معاشیات نوبل انعام کے حق دار قرار

دو امریکی ماہرین معاشیات نوبل انعام کے حق دار قرار

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) دو امریکی ماہرین نے معاشیات کا نوبل انعام جیت لیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آ ف سائنسز نے بیل یونیورسٹی کے ولیمز نورڈاس اور نیو یارک یونیورسٹی کے پال روم کو مشترکہ طور پر یہ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اکیڈمی کے بیان میں بتایا گیا ہے دونوں ماہرین نے موجودہ عہد کے انتہائی بنیادی اور اہم سوالات کا جواب دیا ہے پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کا حصول کیسے ممکن ہے۔ نورڈاس نے آپ و ہوا کی تبدیلیوں کے اقتصادی معاملات پر اثرات کے حوالے سے تجزیہ کیا تھا اور 1990ء کے عشرے کا ایک ماڈل تیار کیا تھا۔ دوسرے ماہر رومر نے ٹیکنالوجی کی ایجادات کے طویل مدتی میکرو معاشی امور میں انضمام پر تجزئیے پیش کر نے کی بناء پر یہ انعام حاصل کیا ہے۔ نورڈاس نے 1967 ء میں میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور رومر نے 1963 ء میں یونیورسٹی آف شکاگو سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔

مزید : صفحہ اول