توہین عدالت میں سزا کیخلاف طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

توہین عدالت میں سزا کیخلاف طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت میں سزا کیخلاف طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرد ی ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت میں سزا کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری کی تقریر کا کلپ عدالت میں چلایا گیا اور چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل آفس نے سزا میں توسیع کی درخواست کیوں نہیں دی، ابھی ہم نوٹس کردیتے ہیں۔طلال چوہدری کے وکیل کا مر ان مرتضیٰ نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا درگزر کا مظاہرہ کیا جائے، بچے کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے۔چیف جسٹس نے کا مر ا ن مرتضیٰ سے استفسار کیا یہ بچہ ہے ابھی؟ اس پر وکیل نے کہا آپ کے سامنے سب بچے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکیا اپنے والدین کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے طلال چوہدری نے آج تک معافی نہیں مانگی۔جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کن لوگوں کو یہ پی سی او کے بت کہہ رہے ہیں، طلال چودھری کیا بت شکن ہے؟ ہم یہاں بے انصافی کر ر ہے ہیں کیا؟چیف جسٹس نے کہاجو لوگ اس جلسے میں ساری باتیں سن رہے تھے ان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہیں، نواز شریف کو مخاطب ہو کر طلال چوہدری بولتا رہا، نواز شریف نے بھی عدلیہ کیخلاف بات کرنے پر طلال چوہدری کو نہیں روکا۔جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا طلال چوہدری لے کر آو ان میاں صاحب کو جن کو آپ مخاطب کرتے رہے، بلائیں میاں صاحب کو آکر نکالیں پی سی او ججز کو، کیا وہ ہمیں نکال سکتے ہیں؟کس بت کو نکالنے کی بات کی تھی آپ نے؟چیف جسٹس کے اظہار برہمی پر طلال چوہدری نے کہا سر ہم علامتی طو ر پر پی سی او کا لفظ استعمال کرتے ہیں، اس پر جسٹس اعجاز نے کہا آپ آج بھی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔عدالت نے طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا آپ میرٹ پر دلائل دیں ہم معافی کی استدعا قبول نہیں کر رہے، طلال نے تو کفر کا فتویٰ لگا دیا، یہ بت ہیں بے انصاف لوگ ہیں انہیں اٹھا کر عدالت سے باہر پھینکو، اس سے زیا د ہ عدالت کو اور کیا سکینڈلائز کیا جاسکتا ہے؟طلال چوہدری کے وکیل نے کہا آپ نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا، آپ نے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کردیا۔چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت دی کہ اس پر قانونی بحث کریں جبکہ طلال چوہدری کے وکیل سے سوال کیا کہ ان کے کیر ئیر پر کیا فرق پڑے گا؟کامران مرتضیٰ نے بتایا یہ 5 سال کیلئے انتخاب نہیں لڑ سکے گا، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا سزا کے طور پر 5 سال نہ لڑے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس نے بھرے مجمعہ میں عدالت کی توہین کی، جسٹس عمر عطا نے کہا اس نے کسی ذات کی نہیں ادارے کی توہین کی، بڑے غرور کیساتھ ساری باتیں کیں۔طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے کہا یہ وکالت بھی نہیں کرسکتے، اس پر چیف جسٹس نے طلال چوہدری نے سوال کیا کتنے مقدمے لڑے ہیں آپ کے سارے وکالت نامے نکالیں گے ، طلال چوہدری نے عدالت کو بتایا میں نے زیادہ مقدمے نہیں لڑے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کعبے کے بت بہت سخت الفاظ تھے، طلال چوہد ر ی کو خود آکر معافی مانگنی چاہیے تھی اور عوام میں جاکر بھی معافی مانگنی چاہیے تھی۔طلال چوہدری نے کہا میں نے کئی ٹاک شوز میں ندامت کا ا ظہا ر کیا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ نے ٹاک شوز میں اپنے رویے کو جسٹیفائی کیا، ہم ٹاک شوز کا ریکارڈ بھی منگوائیں گے ۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے ہر چیز کا ایک نتیجہ اور ایک قیمت ہوتی ہے، سیاستدان کو پتا ہوتا ہے اس کی باتوں کا نتیجہ کیا ہے، عدا لت نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔چیف جسٹس نے کہاآپ بیان حلفی جمع کرائیں 5 سال انتخاب نہیں لڑیں گے، اس پر کامران مر تضیٰ کا کہنا تھا ایسا نہ کریں۔جسٹس اعجاز نے کہا فرد جرم میں توہین عدالت کی ساری روداد ہے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا اگر شرمسا ر تھے تو 342 کا بیان کیوں دیا؟طلال چوہدری کے وکیل نے کہا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا اب بھی مختلف چینلز سے سی ڈیز منگوا لیتے ہیں۔دوران سماعت عدالت میں دوبارہ ویڈیو کلپ چلایا گیا اور چیف جسٹس نے کامران مرتضیٰ سے پوچھا بتائیں کہاں ایڈیٹنگ ہوئی ہے؟چیف جسٹس نے کہا میاں نواز شریف نے بھی ایسی ہی زبان استعمال کی تھی جس پر ان پر توہین عدالت کا کیس تھا۔کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا عمران خان نے بھی سخت زبان استعمال کی تھی، اس پر چیف جسٹس نے کہا طلال نے تو ہم پر کفر کا فتوی لگا دیا۔

مزید :

صفحہ اول -