منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کے نام ایف بی آر کو ارسال

منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کے نام ایف بی آر کو ارسال

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے نام ایف بی آر کو بھجوا دےئے39 افراد کا تعلق کراچی ایک کا حیدر آباد اور ایک کا کوئٹہ سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کی فہرست ایف بی آر کو بھجوا دی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے اور ایف بی آر انٹیلی جنس انوسٹی گیشن یونٹ نے ان افراد کیخلاف کارروائی کیلئے خط تحریر کیا ہے منی لانڈرنگ میں ملوث پر 41افراد نان فائلز اور ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں ایف بی آر کی جانب سے ریجنل ٹیکس یونٹ کو ان عام 41 افراد کی جائیداد اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی سے ہے ان افراد میں ثانیہ رضا صدیقی ، فرزانہ، عبداللہ ہالاری ، محمد اشرف، جنید احمد ، محمد رمضان ، محمد خان کاشف حسینی،شہلا کاشف ، علی کاشان، سلیم خان شافی، امیر حمزہ ، محمد علی شعیب ، احمد فراز ملک ، راجہ فیصل داؤد جنجوعہ ، ڈاکٹر محمود کاظمی ، سعدیہ ضیاء، میسرز ڈائرز اینڈ کیمیکل پراپرائٹر کے عزیزاحمد ، فریدہ قاسم رخسانہ گودامی، علی نادر، احسان مرشد شامل ہیں ان افراد میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک شخص کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا کوئٹہ سے ہے اور یہ دونوں افراد بھی کراچی میں کاروبار کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول