عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے پر استعفی دیں مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ

عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے پر استعفی دیں مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ

  



لاہور( کرائم رپورٹر228نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمستعفی ہوجائیں، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا، دو دن میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے،بتایا جائے راتوں رات ڈالر کس نے غائب کیا؟فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،یہ تماشے کررہے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس گندے ہوں تواس کے ساتھ سیلفی بنا کربھیجیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمستعفی ہوجائیں۔ رات کے اندھیرے میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات کی گئی۔بتایا جائے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل گیس کی قیمت کیوں بڑھائی۔حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا۔بتایا جائے راتوں رات ڈالر غائب کرکے کس نے مہنگا کیا؟نئی ٹرینیں چلانے سے اربوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔ شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت کے دفتر لایا گیا۔ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ اس ٹھیکے دار کو دیا گیا جس کا ٹھیکہ شہبازشریف نے منسوخ کیا تھا۔ فواد چودھری بتائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے؟ انتظار رہے گا کہ فواد چودھری کب پی آئی ڈی کا دروازہ کھولیں گے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے فواد چودھری کے چہرے پر شرمندگی تو ہونی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرقانونی حکم نہ ماننے پر آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ آ ئی جی کو ضمنی الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے تبدیل کیا گیا۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ محمودالرشید کے معاملے پر بھی آئی جی پنجاب کو ہٹا یا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو کچھ دن پہلے لگایا گیا تھا اب تبدیل کر دیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ امید ہے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوپاکپتن کا تبادلہ عمران خان کی ذاتی مجبوری تھی،آئی جی پنجاب نے اس معاملے میں وہ نہیں کیا جو ان سے کہا گیا تھا ۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول