پی اے سی ای ایس مقابلے لاہور میں شروع، چیلنجر سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی حربی مہارت ضروری ، جنرل باجوہ

پی اے سی ای ایس مقابلے لاہور میں شروع، چیلنجر سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی حربی ...

لاہور (صباح نیوز)پاک فوج کے تحت دوسرے بین الاقوامی پی اے ایس ای ایس (پیسز)مقابلے لاہورمیں شروع ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پی اے سی ای ایس (پیسز)کے مقابلوں میں پاک فوج کی 16 اور11ملکوں کی 17ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، مصر،اٹلی،میانمار،روس اور تاجکستان کے علاوہ ، ترکی اور ازبکستان کے دستے بھی مقابلے میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کے پیش نظرفزیکل فٹنس کی اہمیت سے اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ مقابلے اعلی سطح کے حربی مہارت کے متقاضی ہیں۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول