بلاول کی ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست

بلاول کی ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فریق ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپنے نانا کے عدالتی قتل میں انصاف کے بول بالا کیلئے مجھے فریق بننے کی اجازت دی جائے، بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے میں اس صدارتی ریفرنس میں براہ راست فریق بن سکتا ہوں،عدالت مجھے بھٹو شہید کے عدالتی قتل کے ریفرنس میں شریک بننے کی اجازت دے، عدالت کو بتایا گیا کہ بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں کافی عرصے سے زیر التوا ہے،ریفرنس میں وکیل کی تبدیلی کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریفرنس دائر کیا تھا،افتخار چوہدری کے دور میں ریفرنس پر سماعتیں ہوتی رہیں ،وکیل کی تبدیلی اور افتخار چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد ریفرنس التوا ئکا شکار ہے،بلاول نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی۔

بلاول/درخواست

مزید : صفحہ اول