سکاٹ لینڈ یارڈ کا مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

سکاٹ لینڈ یارڈ کا مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ یارڈ نے مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم 12 جولائی کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کی روانگی کے کچھ دیر بعد مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا شریف کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑا ہوا جس پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں گرفتار کر لیا اور کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کی تفتیش کے دوران کئی بار ویڈیوز دیکھیں اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جنید صفدر اور ذکریا شریف خود کو بچاتے ہوئے جھگڑے کا حصہ بنے جس پر ان کیخلاف مزید کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -