(ن) لیگ یو این او کا اجلاس بھی بلا لے کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فیاض چوہان

(ن) لیگ یو این او کا اجلاس بھی بلا لے کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فیاض چوہان

  



لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ یو این او کا اجلاس بھی بلا لے تو کرپشن کرنے پر جان نہیں چھوٹے گی اور انہیں لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ،جب تمام ادار ے خسارے میں ہوں قرضہ لینا مجبور ی ہوتا ہے ، آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر قرضہ لیں گے ۔ گزشتہ روزایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے ہر شعبے میں میرٹ چلے گا اور اس کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سا بقہ تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کے تمام ادارے گروی رکھ دئیے ،پی آئی اے ، ریلوے اور اسٹیل مل سمیت تمام ادارے اربوں روپے خسار ے کا شکار ہیں ۔ انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ریکوزیشن پر فوری اجلاس نہ بلانے کی صورت میں احتجاج کی کال پر کہا اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس چار روز پہلے ختم ہوا ہے ، ریکوزیشن پر اجلاس 14روز میں بلایا جا سکتا ہے تاہم پنجاب حکومت پہلے ہی 16اکتوبر کواجلاس طلب کر چکی ہے ۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول