لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی سروس روڈ بند یونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی سروس روڈ بند یونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

لاہور(دیبا مرزا : تصاویر ذیشان منیر)صو با ئی دار لحکو مت میں جہا ں تجاوزات کے خلاف بھرپو ر آپریشن جا ری ہے وہیں سیکو رٹی کے نام پرلاہور کالج ویمن یو نیورسٹی نے پوری سڑک بڑے بڑے سیمنٹ کے بیرئرزلگا کر بند کر رکھی ہے جس سے جیل روڈ پر گزرنے وا لے ہزاروں شہریو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے اور جیل روڈ کو سگنل فری قرار دینے کا خوااب بھی چکنا چو ر ہو گیا ہے ،ٹریفک پو لیس بھی خا موش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے ۔ واضحٰ رہے کہ شہر کے اہم مقا مات لاہور ہا ئی کو رٹ اور حمزہ شہبا ز کے گھر کے باہر سے بھی کو رٹ کے آرڈر سے رکا وٹیں ہٹا ئی جا چکی ہیں لیکن لا ہور کالج و یو نیورسٹی برا ئے خواتین کے باہر سیکورٹی کے نام پر’’ سروس لا ئن‘‘کو سیمنٹ کے بڑے بڑے بلا کس کی مدد سے ایریا کو خودسا ختہ رکا وٹوں سے سیکو رٹی کے نام پر کو ر کیا گیا ہوا ہے ۔وا ضح رہے کہ لاہورہا ئی کورٹ کی جا نب سے شہر کی تما م اہم مقا مات اورشخصیا ت کے گھروں کے با ہر سیکو رٹی کو ہٹا ئے جانے کا حکم دیا گیا تھا ۔اس حوالے سے موقف دیتے ہو ئے وائس چا نسلر لاہور کالج ویمن یو نیورسٹی کی فرخندہ منظو ر نے کہا ہے کہ میرے آنے سے پہلے سے یہ رکا وٹیں کھڑی ہیں میں چیف سیکو رٹی آفیسر سے اس بابت معلو م کروں گی ۔جبکہ ڈی سی او کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک کا مسئلہ ہے تجا وزات کا ایشو نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1