حکومت کا احسن اقدام، اتوار کو گورنرہاؤس کی سیر کیلئے بس سروس شروع کی جائیگی

حکومت کا احسن اقدام، اتوار کو گورنرہاؤس کی سیر کیلئے بس سروس شروع کی جائیگی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)زندہ دلان لاہور کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام، اب اتوار کو گورنرہاؤس کی سیر کرنے والوں کو بھی سیاحتی بس کی سواری میسر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس آنیوالوں کیلئے سیاحتی ڈبل ڈیکر بس سروس چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈبل ڈیکر بس قذافی اسٹیڈیم سے گورنر ہاؤس تک چلائی جائے گی۔ محکمہ سیاحت نے سمری تیار کر کے پنجاب حکومت کو بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1