انسداد سموگ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات جاری ہیں، ڈی سی

انسداد سموگ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات جاری ہیں، ڈی سی

  



لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دیگر محکموں کے ساتھ ملکر انسداد سموگ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سموگ کے روک تھام کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت کی دیہاتی علاقوں میں آگاہی مہم جاری ہے۔ آگاہی مہم میں کسانوں کو دھان کے مڈھوں اور پرالی کو آگ نہ لگانے کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے انسداد سموگ کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں اور محکمہ زراعت کی آگاہی مہم کو سراہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1