عمران خان سیاست سے نابلدہیں ،اسرار الحق

عمران خان سیاست سے نابلدہیں ،اسرار الحق

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے نابلد ہے۔ وہ صرف کھیل تماشا کرنا جانتا ہے آج ملک میں جمہوریت کا استحکام پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گند کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

جس سے ملک میں انتشار کی فضا بن چکی ہے۔ عمران خان کو جمہوریت سے متعلق پڑھنا ہو گا۔

اس لئے وہ جمہوریت کا سبق پیپلز پارٹی سے سیکھیں جس نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی آبیاری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون سے کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد سے ملک میں جمہوریت اب تن آور درخت بن چکی ہے عمران خان اس درخت کی شاخوں کو کاٹ کر جمہوریت کو کمزور نہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1