جعلی معالج کے خلاف مقدمہ درج ، فوجداری کارروائی کی ہدایت

جعلی معالج کے خلاف مقدمہ درج ، فوجداری کارروائی کی ہدایت

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کرنے پرعلاجگاہ کو 5لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے پولیس کوجعلی معالج کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید فوجداری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردیں ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کو جنید اعظم نے درخواست دی کہ وہ اپنی بیوی کوبچے کی ڈلیوری کے لیے آصفہ کامران کے الرحمان کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم بھڈل سنت ملتا ن لے کر گیا ،جہاں پرمریضہ کوڈرپ لگا دی گئی مگرزچہ وبچہ کی اموات ہوگئیں۔ کمیشن کی تحقیقات میں ثابت ہواکہ آصفہ کامران خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کر کے گائنی کی سہولیات مہیا کر رہی تھی۔

شکایت درست ثابت ہونے پر کمیشن نے اپنے ایکٹ کے مطابق پانچ لاکھ روپے جرمانہ کر نے کے ساتھ پولیس کو مقدمہ درج کر کے فوجداری کارروائی کی بھی ہدایات کردیں ہیں۔ مزید براں کمیشن نے علاج گاہ کی مالکہ آصفہ کامران کا کیس پاکستان نرسنگ کونسل کو بھی بھجوا دیا ہے تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1