حکمرانوں نے بھی (ن) لیگ کی طرح عوام کو مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا، میاں ایوب

حکمرانوں نے بھی (ن) لیگ کی طرح عوام کو مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا، میاں ایوب

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے بھی (ن) لیگی حکومت کی طرح عوام کومہنگائی،بیروزگاری اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا اگر تحریک انصاف کی حکومت بھی ان کے نقش قدم پر چلتی رہی تو حقیقی تبدیلی کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بحران سنگین شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔ پی ٹی آئی والے خوشنماتقاریروں سے عوام کودلاسہ تو دیتے ہیں مگر عملاً وہ بھی سابقہ وزرائے خزانہ کی پالیسیوں کے اپنائے ہوئے ہیں۔

موجودہ حکومت آئی ایم ایف،ورلڈبنک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ محض دکھاوے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سے چھٹکارہ حاصل کیاجائے۔

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1