ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا فیصلہ ہواء، شہری کا اراضی انتقال التواء کا شکار

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا فیصلہ ہواء، شہری کا اراضی انتقال التواء کا شکار

لاہور(اپنے نمائندے سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے عوض مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت وصولی نہ دینے والے سائل کا انتقال التوا کا شکار ہو گیا تحصیل ماڈل ٹاؤن کے پٹوار سرکل چند رائے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا گیا پرائیویٹ عملے نے منہ مانگی رشوت نہ دینے والے سائل کو دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ 29-5-2018کو سینئر جونیئر انتقال کی بابت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت نے فیصلہ سنایا اور پٹواری حلقہ چندرائے کو ہدایت کی کہ سینئر رجسٹری کا انتقال درج کیا جاوے تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت سے 5ماہ قبل سنایا جانے والا فیصلہ ریونیو سٹاف کی بد نیتی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ۔شہری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1