نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا کانووکیشن ، 303 طلبا کو اسناد سے نوازا گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا کانووکیشن ، 303 طلبا کو اسناد سے نوازا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز لاہور کیمپس میں سالانہ کانووکیشن 2018کے حوالے سے ایوان اقبال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی میجر جنرل(ر) ضیاء الدین نجم ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز بریگیڈیئر (ر) منظور قادر، ریجنل ڈایریکٹر نمل لاہور اور فاطمہ فواد شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ سمیت دیگر اساتذہ اکرام ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں 303 فارغ التحصیل طلبا ء و طالبات کو اسناد سے نوازا گیا ۔

جبکہ 10طلبا وطالبات کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔

160اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ضیاء الدین نجم نے مختلف شعبہ جات میں کامیاب گریجوایٹس کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اْنہوں نے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ تعلیمی کامیابی کے بعد عملی زندگی میں اپنے آپ کو منوانے جارہے ہیں۔ آپ جہاں بھی جائیں نمل کی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کس نہ چھوڑیں۔ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) منظور قادر نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی اور آپ کے والدین کی زندگی کا خوشگوار و تاریخی لمحہ ہے۔ مَیں آپ سب کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نمل کے طلباء عملی زندگی میں اپنے مادر علمی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لئے بھی فخر کا باعث بنیں گے۔160

مزید : میٹروپولیٹن 1