گور نر پنجاب کی اہلیہ نے فلاحی منصوبوں اور شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

گور نر پنجاب کی اہلیہ نے فلاحی منصوبوں اور شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے لاہور میں فلاحی منصوبوں اور شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا‘سرور فاؤنڈیشن کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور خواتین کیلئے ’’ہنرہ گاہ ‘‘ قائم ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے لاہور کے علاقہ میاں میر کالونی میں سماجی تنظیم سرور فا ؤنڈیشن ہنرگاہ کے قیام اور شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقعہ تحر یک انصاف کی خاتون رکن سابقہ نائب صدر لاہور کینٹ نیلم ارشاد شیخ، زین احمد شیخ ‘ نواز گجر‘چوہدری رحمت گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہم سر کاری وسائل نہیں بلکہ سرور فاؤنڈیشن کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بے روزگار خواتین کو ہنر کی فراہمی کیلئے ہنر گاہ کاقائم کرتے ہیں اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹ لگا ئے جا رہے ہیں۔


اور اب تک پنجاب میں سو سے زائد فلٹر یشن پلانٹ لگائے جا چکے ہیں جہاں پر عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔