سرکاری کالجز میں سیٹیں کم ، طالبات کا رش ، بیشتر کے داخلوں سے محروم رہ جانے کا خدشہ

سرکاری کالجز میں سیٹیں کم ، طالبات کا رش ، بیشتر کے داخلوں سے محروم رہ جانے کا ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور بھر کے مختلف کا لجز میں خواتین کے دا خلو ں سلسلہ جا ری ہے ۔ خواتین کی بڑی تعداد سر کاری کا لجز میں دا خلے کو تر جیح دیتی ہیں ، لیکن ہر سال میر ٹ ہا ئی ہو نے کی وجہ سے ہر سال طا لبا ت کی بڑی تعداد دا خلہ سے محروم رہ جاتی ہے ،جبکہ کالج انتظا میہ کا کہنا ہے چو نکہ ہر سال کامیابی کے تنا سب کو مد نظر رکھ کر میرٹ بنا یا جا تا ہے اس لئے میرٹ ہا ئی ہو جا تا ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارے پا س گنجا ئش سے ذیادہ طالبا ت رکھنے کی جگہ نہیں ہو تی ہیں اس لئے تعداد کے مطا بق اور کالج کی گنجا ئش کے مطا بق ہی دا خلہ کئے جا تے ہیں ۔ خواتین طا لبا ت کی ایک بڑی تعداد سرکاری کالجو ں میں دا خلہ کی خواہش مند ہو تی ہے لیکن میرٹ ہا ئی ہو نے کی وجہ سے اور سیٹوں کی گنجا ئش نہ ہو نے کی وجہ سے طا لبا ت کی اکثریت دا خلہ سے محروم رہتی ہے ۔طا لبا ت ارم ، اقرا ء ، زارا نے کہا کہ ہم نے اب تک پا نچ سے چھ کا لجز میں دا خلہ فا رم جمع کروا ئے ہیں کہ ہمیں کسی نہ کسی کالج میں تو دا خلہ مل ہی جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک تو مہنگا ئی اتنی ہے کہ اتنے فارم خرید نا ممکن نہیں ہے۔ ہمارے پا س گنجا ئش سے ذیادہ طالبا ت رکھنے کی جگہ نہیں ہو تی ہیں اس لئے تعداد کے مطا بق اور کالج کی گنجا ئش کے مطا بق ہی دا خلہ کئے جا تے ہیں لیکن ہما ری ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ ذیا دہ سے ذیا دہ طا لبا ت کو اکا مو ڈیٹ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1